بےاولاد حضرات کے لیے قرآن اور ناد علی کا پاور فل وظیفہ
اولاد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم نعمت اور انسان کی زندگی کی رونق ہوتی ہےاکثر میاں بیوی طویل عرصے تک شادی کے بعد بھی اولاد کی نعمت سے محروم رہتے ہیں جس کی وجہ سے ذہنی جذباتی اور سماجی دباؤ کا باعث بنتا ہے مذہب اسلام میں ایسی صورتِ حال کے لیے روحانی اور قرآنی حل موجود ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے قرآن مجید میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں نہایت مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ جو شخص اپنے یقین کے ساتھ قرآن مجید میں سے یا ناد علی صغیر کا وظیفہ کریں گے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ضرور ان کی مراد پوری ہوگی
قرآنی وظیفہ برائے اولاد
قرآن مجید ایک مکمل شفاء ہدایت اور سکون کا خزانہ ہے فرمان معصومین علیہم السلام ہے کہ جس کو قرآن سے شفاء نہیں اس کو کسی چیز سے شفاء نہیں جن جوڑوں کی اولاد نہیں ہو رہی سب سے پہلےتواللہ تعالیٰ سے خوب دعا کرنی چاہیے کیونکہ وہی خالق اور رازق ہے
قرآن مجید کی آیت
“رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ
الْوَارِثِينَ
“(سورۃ الانبیاء، آیت 89)
ترجمہ: “اے میرے رب! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب وارثوںسےبہتر ہے۔”
قرآن میں سے لفظ درست کر سکتے ہیں تاکہ کوئی غلطی نہ ہو
وظیفہ پڑھنے کا طریقہ
یہ آیت بے اولاد افراد کے لیے نہایت مجرب ہے صبح کا وقت مقرر کر لیں اس آیت کو روزانہ ایک سو دس مرتبہ پڑھے اول وآخر درود شریف دس مرتبہ پڑھے آخر میں اللہ تعالیٰ سے روتے ہوئے عاجزی کے ساتھ دعا مانگنی چاہیے یہ عمل چالیس دن تک جاری رہے
قرآن مجید میں سے دوسرا وظیفہ
ایک اور وظیفہ سورۃ مریم کی تلاوت ہے، خاص طور پر نماز عشاء کے بعد پورے سورت کی تلاوت کریں ایک مرتبہ روزانہ چالیس دن تک جاری رکھیں جہاں حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا اور اللہ کیطرف سے بیٹے کی بشارت کا ذکر ہے اس سورۃ کو روزانہ ایک مرتبہ پڑھنا روحانی طور پر دل کو سکون دیتا ہے اور دعا کی قبولیت کے دروازے کھولتا ہے
ناد علی صغیر کا روحانی وظیفہ
“نادِ علی صغیر” ایک مشہور و معروف دعائیہ کلام ہے جسے اہل تصوف اور روحانیت میں بڑی عقیدت سے پڑھا جاتا ہے اس کا تعلق حضرت علی علیہ سلام کے وسیلے سے اللہ سے مدد طلب کرنے سے بے اولادی کے مسئلہ میں بھی اسے بہت مؤثر پایا گیا ہے۔
نادِ علی صغیر کچھ اس طرح ہے
وظیفہ پڑھنے کا طریقہ
صبح کا وقت مقرر کر لیں روزانہ پانچ سو مرتبہ اول آخر درود شریف پانچ مرتبہ چالیس دن تک جاری رہے دل سے دعا کریں انشاء اللہ تعالیٰ ضرور پوری ہوگی
اگر وظیفہ عورت نے کرنا ہے تو ناد علی صغیر کا وظیفہ اکیس دن کا ہے صبح کا وقت مقرر کر لیں روزانہ پانچ سو مرتبہ پڑھے اول آخر درود شریف پانچ مرتبہ اکیس دن پھر دوسرے مہینے اسی طرح تعداد اکیس دن پھر تیسرے مہینے اسی طرح تعداد اکیس دن پورے کرنے ہیں یعنی وظیفہ کا ہوگا
اللہ تعالیٰ پر ایمان و یقین اور مولا علی علیہ سلام کو وسیلہ بناتے ہوئے دعائیں کریں گے انشاء اللہ تعالیٰ مراد ضرور پوری ہوگی
اگر کوئی مشکل یا پریشانی ہو تو ای میل کے ذریعے رابط کر سکتے ہیں
نتیجہ
اولاد کا نہ ہونا ظاہر ایک آزمائش ہے، لیکن ایمان، دعا، اور روحانی اعمال سے یہ مصیبت اللہ تعالیٰ کے فضل سے دور ہو سکتی ہے۔ قرآنی دعا اور ناد علی صغیر جیسے وظائف روح کی غذا ہیں اور دل کو اللہ سے جوڑنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ بے اولاد جوڑے کو اولادِ صالح عطا فرمائے
شکریہ