بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کمزوری کا علاج حدیث اور اہلبیت معصومین علیہم السلام اپنے مریضوں کا علاج کیسے کرتے تھے
ہمارے پیارے نبی کریم حضرت محمد ﷺ نے اللہ تعالیٰ سے شکایت کی کہ کمزوری اور کمر درد ہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہا گیا کہ اللہ نے گوشت حلیم کے ساتھ گندم کھانے کا حکم دیا ہے
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ ایک نبی خدا سے اپی کمزوری اور نا توانائی کے بارے میں شکایت کی تو انہیں وحی کے ذریعے بتایا گیا کہ
گوشت کو دودھ کے ساتھ پکائیں اور کھائیں اس طرح گوشت کھانے سے کمزوری کی شکائیت دور ہو جائے گی جسم پر گوشت آئے گا اور ہڈیاں مضبوط ہو جائیگی
چنانچہ نبی نے اس عمل کو انجام دیا طاقت اور توانائی دونوں حاصل کی
امام جعفر الصادق علیہ السلام اپنے دوسرے بیان میں بتایا کہ اگر طاقت جماع کم ہو جائے تو انسان کو چاہیے گوشت اور دودھ کے ساتھ آنڈے کا اضافہ کر دیں اسے کھائیں اس طرح کے گوشت کھانے سے قوت جماع میں اضافہ ہوتا ہے
ایک اور جگہ امام سے سوال ہوا مولا میں کمزور ہو گیا ہوں آپ نے فرمایا کہ دودھ پیا کر دودھ پینے سے بھی کمزوری دور ہو جائے گی
مولا امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں کہ جب بھی کوئی مومن کمزور ہوتا ہے تو اسے دودھ کے ساتھ گوشت پکائیں اور کھائیں اس طرح گوشت کھانے سے ہڈیاں مضبوط اور طاقتور ہوتے ہیں جس سے کمزور شخص طاقت ور ہو جاتا ہے
اسم اعظم ناد علی صغیر کے وظیفہ سے متعلق موضوع یہ ایک ایسا ورد ہے کائنات میں کوئی بھی جسمانی اور روحانی بیماری ایسی نہیں ہے جس کا علاج ناد علی صغیر سے نے کیا جا سکے
کمزوری کا علاج ناد علی صغیر کا وظیفہ
پڑھائی کرنے کیلئے صبح کا وقت مقرر کر لیں ناد علی صغیر کو ستر مرتبہ روز پڑھنا شروع کریں اول آخر درود شریف ایک بار پڑھ لیں
اس سے آپ کی کمزوری دور ہو جائے گی یہ اسوقت تک جاری رہے جب تک شفا ن مل جائے انشاء اللہ تعالیٰ شفا ضرور ہو ئ
آخر میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میری ویب سائیٹ پر اگر کہیں سمجھ نہ آئے کوئی پریشانی ہو ای میل ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں میں مکمل رہنمائی سے آپ کو گائیڈ کروں گا